حارث رؤف نے لاہور قلندرز کے پلیئرز پروگرام کی لاج رکھ لی عاقب جاوید
حارث رؤف نے جس طرح محنت کی ہے وہ بہت زبردست ہے، عاقب جاوید
QUETTA:
پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر پلیئرز ڈویلپمنٹ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ حارث رؤف نے اپنی محنت سے ناممکن کو ممکن کردکھاتے ہوئے پلیئرز پروگرام کی لاج رکھ لی۔
پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر پلیئرز ڈویلپمنٹ عاقب جاوید نے حارث رؤف کی پاکستانی ٹیم میں شمولیت کو بڑا بریک تھرو قراردیا ہے۔ان کا کہنا ہےکہ حارث رؤف نے اپنی محنت سے ناممکن کو ممکن کردکھاتے ہوئے لاہور قلندر کے پلیئرز پروگرام کی لاج رکھ لی ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کوچ نے انکشاف کیاکہ حارث رؤف کو پہلی بار بولنگ کرتے ہوئے دیکھا تو اندازہ ہوگیا تھا کہ اس کی فٹنس اور خوراک کو بہتر بناکر ایک بڑا بولر بنایا جاسکتا ہے۔ اس کو منتخب کرنے کے بعد اس کے لیے ایک باقاعدہ ٹریننگ اور ڈائٹ پلان تیار کیا گیا، ابتدا میں یہ بہت دبلا پتلا تھا، ایک دن میں چوبیس چوبیس انڈے کھانا اس کی خوراک کا حصہ بنایا۔ جس طرح اس نے خود کو مضبوط اور فٹ بنانے کے لیے محنت کی ہے، وہ بہت زبردست ہے اور دوسرے نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہے۔
عاقب جاوید نے مزید کہا کہ ایک نوجوان کا ٹیپ بال کرکٹ سے انٹرنیشنل کرکٹ تک سفر آسان نہیں ہوتا، لیکن حارث رؤف نے ثابت کیاہے کہ درست رہنمائی اور لگن سے ہر منزل پائی جاسکتی ہے۔ یقین ہے کہ بگ بیش کی طرح حارث بنگلہ دیش کے خلاف بھی شاندار پرفارمنس دے گا۔