خالد مقبول صدیقی نے استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوادیا

خالد مقبول صدیقی کی وزیر اعظم کو استعفیٰ فوری منظور کرنے کی درخواست


ویب ڈیسک January 16, 2020
ایم کیوایم اورتحریک انصاف میں اختلافات برقرار ہیں فوٹو: فائل

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزارت سے استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوادیاہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزارت سے استعفیٰ وزیر اعظم ہاؤس بھجوا دیا ہے اور اسے فوری طور پر منظور کرنے کی درخواست کی ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے 12 جنوری کو حکومت سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ جس پر اسد عمر کی سربراہی میں حکومتی وفد انہیں منانے ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بھی آیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان اختلافات تاحال برقرار ہے اور ایم کیو ایم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کویقین دہانی کے بجائے عملی اقدامات کرنا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں