سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر سے متعلق اجلاس پر بھارت تلملا اٹھا

گزشتہ روز مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کیا گیا


ویب ڈیسک January 16, 2020
گزشتہ روز مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا تھا۔ فوٹو : فائل

ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر بھارتی حکومت سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر سے متعلق اجلاس پر تلملا اٹھی ہے۔

پاکستان اور چین کی کاوشوں کے بعد سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر سے متعلق بند کمرہ اجلاس پر بھارتی حکومت تلملا اٹھی، بھارتی حکومت نے ہمیشہ کی طرح کشمیر کے مسئلے پر روائیتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین مستقبل میں مسئلہ کشمیر سے متعلق اس طرح کے اقدامات سے پرہیز کرے۔

گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان 70 سال سے زائد دیرینہ مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ گزشتہ برس اگست 2019 کے بعد مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا منعقد ہونے والا یہ تیسرا اہم اجلاس ہے جس کے لیے پاکستان نے دوست ملک چین کے ساتھ مسلسل کوششیں کیں اور یہ اجلاس عمل میں آیا۔

واضح رہے مقبوضہ جموں و کشمیر اس وقت شدید لاک ڈاؤن کا شکار ہے جہاں آزادی اظہار کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ بھی بند ہے اور درجنوں کشمیریوں کو بھارتی افواج نے شہید کیا ہے جب کہ بھارتی فوجیوں کے زیرِ حراست افراد کی تعداد ہزاروں میں پہنچ چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں