ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 18 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک January 16, 2020
کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 53 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کے زخائر موجود ہیں، اسٹیٹ بینک۔فوٹو:فائل

10جنوری کو ملک کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب 12 کروڑ 36 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی زخائر 18 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں اور 10جنوری کو ملک کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب 12 کروڑ 36 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد سرکاری ذخائر 11 ارب 58 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے، جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 53 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کے زخائر موجود ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں