سندھ میں بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن نےسپریم کورٹ کےحکم پرنظرثانی شیڈول تیار کرلیا

صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ 7 دسمبر کو ہوگی تاہم باقی شیڈول برقرار رہے گا، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک November 11, 2013
سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو بلدیاتی انتخابات 7 دسمبر تک کرانے کی مہلت دے دی تھی، فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کی جانب سے سندھ حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے لئے 7 دسمبر تک مہلت دینے کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی نظرثانی شدہ شیڈول تیار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں 7دسمبر کو انتخابات کرانے کی درخواست دی تھی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے موقف سننے کے بعد اسے منظور کرتے ہوئے صوبے میں بلدیاتی انتخابات 7 دسمبر تک کرانے کی مہلت دے دی تھی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے سندھ کا نظرثانی شدہ شیڈول تیار کرلیا جس کے مطابق صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ 7 دسمبر کو ہوگی تاہم باقی شیڈول برقرار رہے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ کی جانب سے سندھ میں 27 نومبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا گیا تھا تاہم صوبائی حکومت اور سیاسی جماعتوں نے اس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں