پہلا ٹی 20 آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 4 رنز سے ہرادیا

پال اسٹرلنگ نے 47 بالز پر 95 رنز بناکر اس کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا۔


Sports Desk January 17, 2020
پال اسٹرلنگ نے 47 بالز پر 95 رنز بناکر اس کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا۔ فوٹو: فائل

LONDON: آئرلینڈ نے پہلے ٹوئنٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو دلچسپ مقابلے میں 4 رنز سے شکست دے دی۔

آئرش اوپنرز نے پاور پلے میں صرف 25 بالز پر 67 رنز بنائے جبکہ 93 رنز تک ایک بھی وکٹ نہیں گری تھی، مہمان ٹیم نے 7 وکٹ پر 208 رنز بنائے، کیون اوبرائن 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، 3 برس بعد ٹیم میں لوٹنے والے ڈیوائن براوو نے 2 وکٹیں لیں۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 7 وکٹ پر 204 رنز تک محدود رہی، ایون لیوس نے 53 رنز بنائے، جوش لٹل نے 3 اور کریگ ینگ نے 2پلیئرزکوآؤٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں