پہلا ٹی 20 آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 4 رنز سے ہرادیا
پال اسٹرلنگ نے 47 بالز پر 95 رنز بناکر اس کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا۔
LONDON:
آئرلینڈ نے پہلے ٹوئنٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو دلچسپ مقابلے میں 4 رنز سے شکست دے دی۔
آئرش اوپنرز نے پاور پلے میں صرف 25 بالز پر 67 رنز بنائے جبکہ 93 رنز تک ایک بھی وکٹ نہیں گری تھی، مہمان ٹیم نے 7 وکٹ پر 208 رنز بنائے، کیون اوبرائن 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، 3 برس بعد ٹیم میں لوٹنے والے ڈیوائن براوو نے 2 وکٹیں لیں۔
جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 7 وکٹ پر 204 رنز تک محدود رہی، ایون لیوس نے 53 رنز بنائے، جوش لٹل نے 3 اور کریگ ینگ نے 2پلیئرزکوآؤٹ کیا۔