ڈی جی کالجز پروفیسر معظم حیدر نے تحقیق کیلیے عہدہ قربان کر دیا

قبل از وقت عہدے سے ریٹائر، نئے ڈی جی کالجز کیلیے 3 پروفیسرز کے ناموں کی سفارش


Safdar Rizvi January 17, 2020
قبل از وقت عہدے سے ریٹائر، نئے ڈی جی کالجز کیلیے 3 پروفیسرز کے ناموں کی سفارش۔ فوٹو: فائل

سندھ کے سرکاری کالجوں کو انتظامی کنٹرول کرنے والے ڈائریکٹرجنرل کالجز سندھ پروفیسرڈاکٹرمعظم حیدرنے اپنی ملازمت سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی ہے جس کے بعد وہ ڈی جی کالجز سندھ کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے ہیں اور ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ کا عہدہ خالی ہو گیا ہے۔

پروفیسرمعظم حیدرکی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہونے والی ڈی جی کالجز سندھ کے عہدے پر فی الحال ڈائریکٹرفنانس صالح عباس کواس اسامی کاچارج دینے کی سفارش کی گئی ہے، مستقل ڈائریکٹرجنرل کالجز سندھ کے لیے رعنالیاقت علی کالج برائے ہوم اکنامکس کی پرنسپل پروفیسر روبینہ حکیم ،گورنمنٹ کالج برائے طلبا ناظم آباد نوید ہاشمی اورگورنمنٹ ایس ایم آرٹس اینڈ کامرس کالج احمد سعیدکے ناموں کی سفارش کی گئی ہے۔

یادرہے کہ ڈاکٹرمعظم حیدرنے گزشتہ برس 16 ستمبر 2019 میں اس عہدے کاچارج لیا تھا پروفیسر معظم حیدر کی ریٹائرمنٹ میں ابھی ساڑھے 3 سال سے زائد کاعرصہ باقی تھا ڈاکٹرمعظم حیدر کے مطابق وہ انتظامی امور سے زیادہ تدریسی اور تحقیق کے کام میں دلچسپی رکھتے ہیں انھوں نے پوسٹ ڈاکٹریٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جامعہ کراچی میں بائیولوجی اورینٹڈ ڈرگ سینتھیسز کے موضوع پر ریسرچ پروگرام سے منسلک ہو گئے ہیں جس کے تحت وہ ابتدائی 4 ماہ ایچ ای جے میں ریسرچ کریں گے جبکہ آئندہ 4 ماہ جنوبی کوریاکی یونیورسٹی میں ریسرچ کریں گے، پروگرام ایک سال پر مشتمل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں