معاشی بدحالی31 فیصد پاکستانی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

پاکستان کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے باعث83 فیصد پاکستانیوں کی ملازمتیں خطرے سے دوچار ہیں۔


Shahbaz Rana January 17, 2020
پاکستان کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے باعث83 فیصد پاکستانیوں کی ملازمتیں خطرے سے دوچار ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے باعث31 فیصد پاکستانی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ایک تازہ ترین سروے کے مطابق پاکستان کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے باعث لگ بھگ 31 فیصد پاکستانیوں کی ملازمتیں ختم ہوچکی ہیں ۔ بقیہ بچ جانے والے ملازمت پیشہ افراد شدید پریشانی کے شکار ہیں اور ان میں سے 83 فیصد ملازمت پیشہ افراد کو خطرہ ہے کہ کہیں انہیں بھی ملازمت سے محروم نہ کردیا جائے۔

اس بات کا انکشاف آئی پی ایس او ایس نامی عالمی معاشی تحقیقی ومشاورتی فرم نے کیا ہے۔ جمعرات کو عالمی صارفین کے اعتماد پر جاری اپنی رپورٹ میں فرم نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام میں افراطِ زر، بیروزگاری اور غربت کے خدشات سب سے گہرے ہیں۔ ملک میں جاری معاشی زبوں حالی سے کروڑوں افراد پریشان ہیں۔

فرم نے ملک بھر میں سروے کرکے لوگوں سے سوالات کئے ہیں۔ جس کے جواب میں انہوں نے معیشت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صرف 21 فیصد افراد نے کہا کہ ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ آئی پی ایس او ایس کی تحقیق اور سروے سے پاکستانی عوام کی بے چینی اور معاشی عدم تحفظ کی عکاسی بھی ہوتی ہے۔ سروے میں 18 سے 65 سال کے 2900 افراد سے سوالات کئے گئے تھے۔

سروے میں ملازمتوں کے مواقع اور بیرونی سرمایہ کاری میں کمی کی جانب نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔