سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مواد روکنے کیلیے کمیٹی قائم

ڈائریکٹر ایف آئی اے سربراہ ہوں گے، پی ٹی اے سمیت دیگر اداروں کے نمائندے شامل


Numainda Express January 17, 2020
طریقہ کار وضع کریں، عدالت آپ کو مکمل سپورٹ کرے گی، چیف جسٹس مامون

لاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر عدلیہ کیخلاف پھیلائی جانیوالی جعلی خبروں اور پراپیگنڈا کیخلاف درخواست پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کی سربراہی میں عدلیہ مخالف مواد روکنے کیلیے کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی میں پی ٹی اے سمیت دیگر اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے سمیع درانی ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ کمیٹی کے ممبران نے بتانا ہے کہ نامناسب مواد کی سوشل میڈیا پر تشہیر کو کیسے روکا جائے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ طریقہ کار وضع کریں عدالت آپ کو مکمل سپورٹ کرے گی، عدالتی حکم پر ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالرب نے پیش ہو کر عدالت کو بتایا کہ تین روز قبل عہدے کا چارج سنبھالا ہے، عدالتی احکامات اور قانون کے مطابق مواد روکنے کیلیے کارروائی کی جائیگی۔

درخواستگزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدلیہ کیخلاف منظم پراپیگنڈا کے تحت جعلی خبریں پھیلائی جارہی ہیں، عدلیہ کیخلاف مہم کیلیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہیں عدلیہ مخالف توہین آمیز بیانات، خبروں اور پراپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں