پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس صدر وزیر اعظم و دیگر نامزد ملزمان کا ریکارڈ طلب

15روز گزرنے کے باوجود کسی نے دھرنے کو سنجیدہ نہیں لیا، عمران خان نے بھی اسلام آباد میں دھرنے میں حصہ لیا، وکیل


Numainda Express January 17, 2020
15روز گزرنے کے باوجود کسی نے دھرنے کو سنجیدہ نہیں لیا، عمران خان نے بھی اسلام آباد میں دھرنے میں حصہ لیا، وکیل۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت نے وزیر اعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی اور دیگر کیخلاف پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں نامزد تمام ملزمان کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

جج راجہ جواد عباس حسن نے سماعت کی، پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی بریت کی درخواستوں پر وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 15روز گزرنے کے باوجود کسی نے دھرنے کو سنجیدہ نہیں لیا، عمران خان نے بھی اسلام آباد میں دھرنے میں حصہ لیا، دھرنے کے نہتے لوگوں کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئیں، پر امن مظاہرین کے پاس کوئی راکٹ لانچر اور ٹینک نہیں تھے، دھرنا دینے والے مظاہرین کو معلوم ہی نہیں تھا کہ پی ٹی وی کہاں ہے، پی ٹی وی کی نشریات بند کرنا اور قبضہ کرنا صرف ڈرامہ تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں