حکومت کوامریکا سے قومی سلامتی سے متعلق معاہدے پرسنگین نتائج بھگتنا ہوں گےافغان طالبان

لویہ جرگہ کی منظوری کے بعد 5ہزارسے زائد افغانستان میں رک سکیں گی جنہیں خصوصی اختیارات بھی حاصل ہوں گے

لویہ جرگہ نے امریکا سے معاہدہ کیا تو ایک ایک کر کے تمام اراکین کو نشانہ بنایا جائے گا، افغان طالبان کی دھمکی فوٹو: فائل

افغان طالبان نے دھمکی دی ہے کہ اگر لویہ جرگے میں شامل افراد نے امریکا سے قومی سلامتی سے متعلق کوئی معاہدہ کیا تو اس کے سنگین برآمد ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے جاری ایک بیان میں لویہ جرگہ کے تمام اراکین کو خبر دار کیا گیا ہے کہ 2014 میں امریکی افواج کے انخلا کے بعد اگر امریکا کو ملک میں روکنے کے حوالے سے کسی قسم کا معاہدہ کیا گیا تو اس پر دستخط کرنے والے ہر رکن کو نشانہ بنایا جائے گا۔


قبائلی عمائدین اورحکومتی رہنماؤں پر مشتمل لویہ جرگہ 19 سے 21 نومبر تک منعقد کیا جائے گا اور اگر لویہ جرگہ اس معاہدے پر دستخط کر دیتا ہے تو پھر اس معاہدے کو منظوری کے لئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا جس کے مطابق تقریبا 5 ہزار سے 10 ہزار امریکی فوجی 2014 کے بعد بھی افغانستان میں قیام کر سکیں گے جنھیں خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے دورہ افغا نستان کے دوران امریکی افواج کے افغانستان میں قیام کے لئے افغان قوانین سے ماورا خصوصی اختیارات کا مطالبہ کیا تھا جس پر افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکی افواج کو خصوصی اختیارات دینے کا اختیار لویہ جرگہ کے پاس ہے۔
Load Next Story