ایک کروڑ آبادی والے شہر میں پتنگ کی ڈور سے 2 سالہ بچی کی ہلاکت بڑی بات نہیں کمشنرلاہور

ہوا تیز ہو تو شہریوں کا دل کرتا ہے کہ وہ پتنگ اڑائیں اوراس طرح کا واقعہ کوئی بڑی بات نہیں، راشدمحمود


ویب ڈیسک November 11, 2013
پتنگ بازی پرعائد پابندی پر عمل کروانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، راشدمحمود

سبزہ زار میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے 2 سالہ نورفاطمہ کے جاں بحق ہونے پر کمشنر لاہور راشد محمود کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ آبادی والے شہر میں پتنگ بازی سے ہونے والا واقعہ کوئی بڑی بات نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راشد محمود نے کہا کہ پتنگ بازی پرعائد پابندی پر عمل کروانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں لیکن ہوا تیز ہو تو شہریوں کا دل چاہتا ہے کہ وہ پتنگ اڑائیں اوراتنے بڑے شہر میں اس طرح کا واقعہ کوئی بڑی بات نہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کو سبزہ زار کے علاقے میں ایک شخص اپنے 3 سالہ بیٹے اور دو سالہ بیٹی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اس کی بیٹی اور بیٹے کے گلے میں پتنگ کی ڈور پھر گئی ، واقعے کے نتیجے میں 2 سالہ نورفاطمہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں