امریکی اڈوں پر ایران کے میزائل حملوں میں 11 فوجی زخمی ہوئے امریکا

زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے عراق کے الاسد ایئر بیس سے کویت اور جرمنی منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک January 17, 2020
زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے عراق کے الاسد ایئر بیس سے کویت اور جرمنی منتقل کردیا گیا فوٹو:اے ایف پی

امریکا نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ایران کے میزائل حملوں میں 11 فوجی زخمی ہوئے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کے بیان کے مطابق 8 جنوری کو عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ایران نے میزائل حملے کیے تھے جن میں 11 امریکی فوجی زخمی ہوئے تاہم کوئی فوجی ہلاک نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی فوجی اڈوں پرحملوں میں 80 افراد ہلاک ہوئے، ایران کا دعوی

پہلے پنٹاگون نے کہا تھا کہ ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن اب فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے عراق کے الاسد ایئر بیس سے کویت اور جرمنی منتقل کیا گیا ہے، صحت یاب ہونے کے بعد انہیں واپس عراق میں تعینات کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی میزائل حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا؛ ٹرمپ

ایران کی جانب سے عراق میں دو امریکی فوجی اڈوں پر 16 میزائل داغے گئے تھے۔ امریکا کی جانب سے فضائی حملےمیں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد جوابی کارروائی میں ایران نے یہ کارروائی کی تھی اور 80 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں