تجزیہ نگاروں اور اینکرپرسنز کا منورحسن کے بیان کو سیاسی قرار دینا افسوسناک ہے الطاف حسین

یہ بدقسمتی ہے کہ حکومت الزامات لگانے والوں کے بارے میں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے، قائد ایم کیو ایم


ویب ڈیسک November 11, 2013
مسلح افواج نے اپنے اصولی مؤقف کااظہارکیاہے، الطاف حسین۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ بعض سیاسی تجزیہ نگاروں اور سینئر اینکرپرسنز کا مسلح افواج کے بارے میں جماعت اسلامی کے امیر منورحسن کے بیان کو سیاسی معاملہ قراردینا اور فوج کو تنقید کا نشانہ بنا ناافسوسناک ہے۔


ایم کیو ایم کی جانب سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنما مسلح افواج کوکھلے عام تنقید کانشانہ بنارہے ہیں لیکن حکومت الزامات لگانے والوں کے بارے میں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے، مسلح افواج نے اپنے اصولی مؤقف کااظہارکیاہے تو بعض سیاسی تجزیہ نگار اوراینکرپرسنزاسے سیاسی معاملہ قراردے رہے ہیں۔


ایم کیو ایم قائد کا مزید کہناہے کہ اگر مسلح افواج پر بہتان تراشی کی جاتی رہے گی تو فوج کا میدان میں آکر جواب دینا فوج کے وقار کی خاطر لازمی بن جاتا ہے، یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ فوج کی اخلاقی مدد کرنے کے بجائے اسکی تضحیک کرکے ملک دشمنوں کے ہاتھ مضبوط کیے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں