پرامن جوہری ٹیکنالوجی پر ایران کا موقف برقرار

جینوا میں 6 عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں جوہری پروگرام اور پابندیوں سے متعلق متوقع معاہدہ...


Editorial November 11, 2013
مذاکرات سے متعلق معاہدے کا مسودہ تیاری کے مراحل میں ہے لیکن اب بھی کئی معاملات حل طلب ہیں اٹھائے، جواد ظریف۔ فوٹو: اے ایف پی

جینوا میں 6 عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں جوہری پروگرام اور پابندیوں سے متعلق متوقع معاہدہ طے نہ پاسکا۔ مذاکرات میں شامل امریکا، فرانس، برطانیہ، جرمنی، یورپی یونین، چین اور روسی ممبران کے سامنے ایران نے جوہری ٹیکنالوجی سے متعلق اپنے موقف پر برقرار رہا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اظہار خیال کیا کہ وہ مذاکرات بے نتیجہ ختم ہونے پر مایوس نہیں، جوہری پروگرام تنازعے پر عالمی قوتیں 2 گروپوں میں تقسیم ہو گئی ہیں، ایک گروپ ایران کے موقف کے قریب ہے جب کہ دوسرا گروہ شدید مخالف بن گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ امریکا اس عہد پر قائم ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرسکے،کیری کے مطابق مذاکرات کاروں نے اچھی پیش رفت کی ہے،اور وہ ایران سے ایٹمی ڈیل کا پیغام لے کر وطن واپس لوٹ رہے ہیں، دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے ردعمل کے طور پر کہا کہ مذاکرات کاروں کو یہ موقع ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے تھا لیکن فرانس اور دوسری مغربی طاقتوں کے درمیان ابھرنے والے اختلاف سے سب کیے کرائے پر پانی پھرگیا۔

مزید برآں ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک پابندیوں یا دھمکیوں سے مرعوب ہو کر اپنا سر نہیںجھکائے گا، جوہری توانائی اور یورینیم افزدوگی ''ریڈ لائن'' کا درجہ رکھتی ہیں، ہمارا جوہری پروگرام سول مقاصد کے لیے ہے اس کے کوئی فوجی مقاصد نہیں ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران ابتدا ہی سے اپنے جوہری پروگرام کے پرامن ہونے کے اصولی موقف پر قائم ہے لیکن امریکا اور دیگر مغربی طاقتیں اختلاف برائے اختلاف کے تحت ایران کی مخالفت میں سرگرداں ہیں، اگر اصولوں کی پاسداری اتنی ہی عزیز ہوتی تو امریکا کو پہلے اسرائیل پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہیے تھی ، اس پر اسرائیلی وزیر دفاع موشے یالون کا کہنا کہ اگر عالمی طاقتیں ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے کوئی معاہدہ کرتی ہیں تو یہ ان کی تاریخی غلطی ہوگی، اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ استعماری طاقتیں شدت کے ساتھ ایران مخالفت میں سرگرم ہیں۔ 20 نومبر کو ایران سے مذاکرات دوبارہ ہوں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں