بلوچستان کے اسکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے کی منظوری

ایکٹ کی منظوری کے بعد ناظرہ قران کی تعلیم سرکاری اور نجی اسکولوں میں لازم ہوگی


ویب ڈیسک January 17, 2020
ایکٹ کی منظوری کے بعد ناظرہ قران کی تعلیم سرکاری اور نجی اسکولوں میں لازم ہوگی۔ فوٹو : فائل

بلوچستان کابینہ نے پرائمری اسکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم کو لازمی قرار دینے کی منظوری دیدی ہے۔

بلوچستان کابینہ نے پرائمری اسکولوں میں ناظرہ قران کی تعلیم کو لازمی قرار دینے کے بل 2019 کے مسودہ کی منظوری دیدی ہے، ایکٹ کی منظوری کے بعد ناظرہ قران کی تعلیم سرکاری اور نجی اسکولوں میں لازم ہوگی۔

کابینہ نے محکمہ تعلیم پرائمری میں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کی منظوری بھی دی جب کہ مختلف گریڈ کے اہلکاروں کی تقرری، تبادلوں اور انضباطی کارروائی کے اختیارات ڈویژن اور ضلعی افسران کو منتقل ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں