انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گر گئی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے کم ہو کر 154.80 روپے کا ہوگیا ،ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن

اٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر10 پیسے کی کمی سے 154روپے56 پیسے پر بند ہوا۔ فوٹو:فائل

انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 20 سستا ہوگیا۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق جمعے کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے گر گئی اور ڈالر 154 روپے 66 پیسے سے کم ہوکر 154 روپے 56 پیسے پر بند ہوا، جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 20 پیسے سستا ہوا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155 روپے سے کم ہوکر 154 روپے 80 پیسے پر بند ہوا۔

 
Load Next Story