عالمی مارکیٹ میں مستحکم اور پاکستان میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

فی تولہ سون 89300 روپے اور دس گرام سونا گھٹ کر76560روپے کا ہوگیا، صرافہ مارکیٹ ایسوسی ایشن


ویب ڈیسک January 17, 2020
عالمی مارکیٹ میں سونا بغیرکسی تبدیلی کے1556 ڈالر پر مستحکم رہا۔ فوٹو:فائل

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر مستحکم رہی جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپےا ور 172 روپے کی کمی ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1556 ڈالر پر مستحکم رہی، تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 89 ہزار 300 اور فی دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ 76 ہزار 560 روپے ہوگئی، اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 40 روپے کی کمی سے 1030 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 34 روپے 35 پیسے کی کمی سے 883 روپے ہوگئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں