حریم فاروق سردی میں ٹھٹھرتے ڈلیوری بوائے کی حمایت میں سامنے آگئیں
کھانے کے پیسے ڈلیوری بوائے کی تنخواہ سے کٹوتی کرنے پر ہوٹل انتظامیہ کو شرم نہیں آئی؟ حریم فاروق
اداکارہ حریم فاروق سردی میں ٹھٹھرتے ڈلیوری بوائے کی حمایت میں سامنے آگئیں۔
پروفیشنل لوگوں کے باہمی رابطے کی ویب سائٹ لنکڈ ان پر حریم فاروق نے ڈلیوری برائے کی کچھ تصاویر شیئر کیں جوکہ بارش میں پریشانی کے عالم میں سڑک کنارے بیگ اُٹھائے سردی میں ٹھٹھرتا ہوا نظر آرہا ہے۔
حریم فاروق نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں ڈلیوری بوائے کی پریشان کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک ریسٹورنٹ کا رائیڈر سڑک کے کونے پر کھڑا رو رہا تھا۔ پوچھنے پر پتا چلا کہ تیز بارش کی وجہ سے کھانا دیر سے پہنچنے پر کسٹمر نے کھانا لینے سے انکار کر دیا۔ اب 3800 روپے کا بل اس کی تنخواہ سے کٹے گا جب کہ اس کی تنخواہ 9 ہزا روپے ہے۔
حریم فاروق نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیچارہ لڑکا اتنی سردی میں بارش میں کھانا دینے دینے آیا۔ ذرا سی دیر پر کھانا نہیں لیا۔ کیا انکار کرنے پر کھانا منگوانے والوں کو ذرا بھی شرم نہیں آئی؟ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کھانے کے پیسے ڈلیوری بوائے کی تنخواہ سے کٹوتی کرنے پر ہوٹل انتظامیہ کو شرم نہیں آئی؟