بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں عدم شمولیت پر کامران اکمل کا دل ٹوٹ گیا

ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر دل ٹوٹ گیا ہے اور بہت دکھی ہوں، کامران اکمل

ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر دل ٹوٹ گیا ہے اور بہت دکھی ہوں، کامران اکمل۔ فوٹو : فائل

بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں جگہ نہ بنا پانے والے کامران اکمل کا دل ٹوٹ گیا۔

وکٹ کیپر بیٹسمین نے سوشل میڈیا پر محمد حفیظ اور شعیب ملک سمیت منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا مگر ساتھ ہی شکوہ بھی زبان پر لے آئے۔




کامران اکمل نے لکھا کہ ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر دل ٹوٹ گیا ہے اور بہت دکھی ہوں، میں نے بہت محنت کی تھی مگر ہمت نہیں ہاروں گا اور مزید محنت کروں گا، ان سب لوگوں کا شکریہ جو مجھے سپورٹ کرتے رہے ہیں۔



واضح رہے کہ جمعرات کو قومی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں ہیڈ کوچ چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا تھا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو ایک موقع اور دے رہے ہیں، سرفراز احمد، کامران اکمل سمیت تمام کرکٹرز کی کارکردگی پر نظر ہے، ضرورت پڑنے پر ان کو قومی ٹیم میں شامل کریں گے۔

 
Load Next Story