مکئی کے کاشتکارہائی برڈبیج استعمال کریں زرعی ماہرین

90 تا 120من فی ایکڑپیداوارحاصل کی جا سکتی ہے، زرعی ماہرین


Business Reporter November 12, 2013
مونسینٹو کے نمائندوں نے کسانوں کوہائی برڈ بیج کی خصوصیات سے آگاہ اور مشورے دیے ۔ فوٹو : اے پی پی

زرعی ماہرین نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ مکئی کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لیے ہمیشہ معیاری اور تصدیق شدہ بیج استعمال کیا جائے،کیونکہ غیر معیاری بیج کے استعمال سے مکئی کی پیداوار میں بہت زیادہ کمی واقع ہو سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گوجرہ میں مکئی کے کھیتوں میں منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام مونسینٹو پاکستان نے کیا تھا۔ انھوں نے حکومت پر بھی زور دیا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ وہ مارکیٹ میں بہتر سے بہتر بیج متعارف کرا سکیں اور پیداوار میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔انھوں نے کہا کہ اگرچہ مکئی کے ہائی برڈ بیج سے90سے120 من فی ایکڑ تک پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے لیکن بہت سے کسان اتنی پیداوار حاصل نہیں کر پاتے جس کی وجہ صرف غیر معیاری بیج کا استعمال ہے۔



اس موقع پر مونسینٹو پاکستان کے نمائندوں نے کسانوں کو مکئی کے اپنے جدید ہائی برڈ بیج کی خصوصیات سے آگاہ کیا اور بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لیے مشورے دیے۔ مونسینٹو پاکستان کے ریگولیٹری افیئرز لیڈ محمد عاصم نے کہا کہ مونسینٹو کو پاکستانی کسانوں کی ضروریات کا علم ہے اور ان کی کمپنی صرف وہی بیج اور ٹیکنالوجیز مارکیٹ میں متعارف کراتی ہے جن کی کسانوں کو ضرورت ہوتی ہے۔ تقریب کے اختتام پر کسانوں نے مونسینٹو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب سے انھیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور وہ بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لیے ماہرین کے مشوروں پر عمل کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |