امریکا نے شک پر پاکستانی اداروں پر پابندیاں لگائیں دفتر خارجہ

سامان بھیجنے والے 5 افراد پر فرد جرم کی سرکاری سطح پر کوئی اطلاع نہیں دی گئی


خالد محمود January 18, 2020
دہرے استعمال کی اشیا پر دستاویزی ضروریات پوری کی جائیں گی،ترجمان دفتر خارجہ۔ فوٹو: فائل

پاکستان دفترخارجہ نے کہاہے کہ ماضی میں محض شک کی بنیاد پر پاکستانی اداروں پر پابندیاں لگائی گئیں۔

پاکستان دفترخارجہ نے امریکی اداروں کا پاکستان کو سامان بھیجنے والے 5 افراد پر فرد جرم عائد کرنے کے معاملے پر کہاہے کہ پاکستانی ادارے مبینہ طور پر امریکی محکمہ تجارت کی فہرست میں شامل ہیں۔ ماضی میں محض شک کی بنیاد پر پاکستانی اداروں پر پابندیاں لگائی گئیں پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کیلیے آلات اور ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستانی اداروں کو سامان بھیجنے والے 5 افراد پر فرد جرم عائد کرنے بارے امریکا نے سرکاری سطح پر ہمیں کوئی اطلاع نہیں دی، کئی مرتبہ کئی اشیا کی ممنوعہ فہرست میں عدم موجودگی پر بھی ایسا طرز عمل اختیار کیا گیا۔

ماضی میں خالصتاً پرامن استعمال، سماجی و اقتصادی ترقی کیلیے اشیا بھجوانے پر بھی پابندی لگائی گئی،عین ممکن ہے کہ کچھ اشیا دہرے استعمال کے زمرے میں آتی ہوں،دہرے استعمال کی اشیا پر تمام دستاویزی ضروریات پوری کی جائیں گی، دہرے استعمال کی اشیا کے ہر قسم کے غلط استعمال کی روک تھام کی یقین دہانی کرائیں گے امریکا کو خطے میں ٹیکنالوجیز کی فراہمی میں توازن قائم کرنا ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں