معذور بچی سے زیادتی کی كوشش كرنے والا دکان دار گرفتار

بچی اسٹور پر سامان خریدنے گئی تھی


Numainda Express January 18, 2020
بچی اسٹور پر سامان خریدنے گئی تھی فوٹو:رپورٹر

پولیس نے واہ كینٹ میں گیارہ سالہ معذور بچی سے زیادتی كی كوشش كرنے والے درندہ صفت انسان كو گرفتار كرلیا۔

پولیس ترجمان كے مطابق پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے گیارہ سالہ معذور بچی سے زیادتی كی كوشش كرنے والے ملزم رفیق كو گرفتار كرلیا۔ متاثرہ بچی سامان لینے گھر كے قریبی اسٹور پر گئی تھی جہاں دكاندارنے بچی كے ساتھ نازیبا حركات كیں اور زیادتی كی كوشش كی تھی۔

واہ كینٹ پولیس نے متاثرہ بچی كے والد كی مدعیت میں ملزم كے خلاف مقدمہ درج كرلیا ہے۔ پولیس كا كہنا تھا كہ بچوں پر كسی بھی قسم كا تشدد یا استحصال نا قابل برداشت ہے، ایسے افراد كو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں