حتمی فيصلے تک کليم امام عہدے پر کام کرتے رہيں گے وفاق کا سندھ حکومت کو جواب

درخواست پر حتمی فیصلے تک ایڈیشنل آئی جی کو چارج نہیں دیا جاسکتا،وفاق کاخط


ویب ڈیسک January 18, 2020
سندھ حکومت نے نئے آئی جی کی تعیناتی کے لیے وفاق کو خط لکھا تھا فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو کہا ہے کہ نئے آئی جی کے لیے درخواست پر غور جاری ہے لیکن فی الحال کلیم امام ہی انسپکٹر جنرل پولیس سندھ رہیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نئے آئی جی سندھ کے لیے بھیجے گئے خط پر وفاق نے اپنا جواب بھجوادیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جوابی مراسلے میں گیا ہے کہ سندھ حکومت کی درخواست پر غور کر رہے ہیں لیکن جب تک فیصلہ نہیں ہو جاتا کلیم امام ہی آئی جی سندھ رہیں گے کیونکہ اس حوالے سے حتمی فیصلے تک ایڈیشنل آئی جی کو قائم مقام آئی جی نہیں لگایا جاسکتا۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کے مراسلے پر جوابی خط کی تیاری شروع کردی ہے اور اس حوالے سے وزیراعلی مرادعلی شاہ نے کابینہ ارکان، سینئر افسران اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سندھ حکومت نے آئی جی کلیم امام کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے اور نئے آئی جی کی تعیناتی کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |