چیمبر میں لڑکی سے زیادتی کے الزام میں جج معطل

جوڈیشل مجسٹریٹ سیہون امتیاز حسین بھٹو پر سیہون میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی سے زیادتی کا الزام

جوڈیشل مجسٹریٹ سیہون امتیاز حسین بھٹو پر سیہون میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی سے زیادتی کا الزام

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز حسین بھٹو کو معطل کردیا۔


احکامات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ سیہون امتیاز حسین بھٹو کو مس کنڈکٹ کی بنیاد پر معطل کیا گیا ہے اور سندھ ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے شہر سیہون میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی سے جج کی مبینہ زیادتی کی خبریں شائع ہوئیں تھیں۔ متاثرہ لڑکی نے جوڈیشل مجسٹریٹ پر زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔ خاتون کے بیان کے مطابق جج نے اپنے چیمبر میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔
Load Next Story