آئی ایس پی آر کے بیان پر نوٹس لیں جماعت اسلامی کا وزیراعظم کو خط

آئین اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ فوج سیاسی معاملات میں مداخلت کرے، خط

آئین اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ فوج سیاسی معاملات میں مداخلت کرے، خط۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے وزیراعظم نوازشریف کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان پر نوٹس لینے کیلیے خط لکھ دیا ہے۔


پیر کی شب لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فوج کا بیان سیاسی اور جمہوری معاملات میں مداخلت ہے اور آئین اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ سیاسی معاملات میں مداخلت کرے۔ خط میں وزیراعظم سے اس بات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جمہوری حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے فوج کے بیانات کا نوٹس لیں۔

Recommended Stories

Load Next Story