حق بات کہنے پرمنور حسن کے مشکور ہیں کالعدم تحریک طالبان

ہماری کارروائیاں شریعت کے مطابق درست ، 500 علما کا فیصلہ ہمارے حق میں ہے،ترجمان


INP November 12, 2013
ہماری کارروائیاں شریعت کے مطابق درست ، 500 علما کا فیصلہ ہمارے حق میں ہے،ترجمان فوٹو: فائل

کالعدم تحریک طالبان کے رہنما سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے بیانات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اسلام اور مسلمانان پاکستان کیلیے اپنے دل میں گہرا درد رکھتے ہیں۔

پیر کو سماجی ویب سائٹ پرجاری اپنے بیان میں ترجمان نے منور حسن کے بیان جس میں انھوں نے حکیم اللہ محسود کو شہید اور طالبان کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے فوجیوں کے بارے میں کہا ہے کہ وہ شہید نہیں ہیں کو سراہا اورکہا کہ حق بات کہنے پر طالبان ان کے مشکور ہیں۔



انھوں نے سیاسی رہنماؤں کو دوغلا قرار دیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان احسان اللہ احسان کاکہناہے کہ 500 علما کا فیصلہ ہمارے حق میں ہے ہماری کارروائیاں شریعت کے مطابق درست ہیں پاکستان کے علماہمارے ساتھ بیٹھ کرمذاکرہ کرلیں ہماری دلیل غلط ثابت ہوئی توکارروائیاں چھوڑدیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں