کرپشن اور مافیا کے خاتمے کے لیے آخری حد تک لڑائی جاری رکھوں گا وزیراعظم

پاکستان تاریخ کی سب سے مشکل معاشی صورت حال سے نکل آیا ہے، وزیراعظم عمران خان

پاکستان تاریخ کی سب سے مشکل معاشی صورت حال سے نکل آیا ہے، وزیراعظم عمران خان. فوٹو:سوشل میڈیا

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کرپشن اور مافیا کو ختم کرنے کے لیے آخری حد تک لڑائی جاری رکھیں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے وفد کی ملاقات کے دوران وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کی سب سے مشکل معاشی صورت حال سے نکل آیا ہے، مالیاتی خسارہ کم ہو چکا ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، 1960 کے بعد پہلی مرتبہ ہماری حکومت نے صنعتوں کی بحالی کو ترجیح دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان طبقے کے لیے ایک ہی پیغام ہے کہ محنت کریں، کامیابی محنت کے بغیر ممکن نہیں، موجودہ حکومت نے نوجوان طبقے کے لیے آسان اقساط میں کاروبار شروع کرنے کیلیے قرضوں کی فراہمی، ہنر سیکھنے کے لیے ٹریننگ پروگرام متعارف کرایا، حکمت عملی سے روز گار کے مواقع میسر آئیں گے اور معیشت ترقی کرے گی، کرپشن اور مافیا کو ختم کرنے کے لیے اخری حد تک لڑائی جاری رکھوں گا۔




عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بھی چیلینجز کا سامنا ہے، پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے اور اب بھی اسی ضمن میں کردار ادا کر رہا ہے، عالمی سطح پر پاکستان کے درست تشخص کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کے موٴثر استعمال کی حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف اور وفاقی حکومت نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کیا ہے، فاشسٹ مودی سرکار ہندو راشٹرا کے خواب پورا کرنے کے لئے امن اور خطے کی سلامتی کو داوٴ پر لگا رہی ہے، کشمیر پر غاصبانہ قبضہ اور شہریت کے قانون میں ترمیم نسل پرستانہ عزائم کی تکمیل کی عملی کوششیں ہیں، ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے مظلوم کشمیری عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے، دنیا کو باور کروایا جائے کہ سلامتی کونسل کی قرادادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کا حل اقوام عالم کا فریضہ ہے۔

 
Load Next Story