بلوچستان میں دستی بموں کے دھماکےخاتون جاں بحق15 افراد زخمی

پسنی میں اے سی آفس پر دستی بم حملہ،11 زخمی،جھل مگسی میں گرینیڈ پھٹنے سے خاتون ہلاک


Numaindgan Express November 12, 2013
ماشکیل میں ایرانی علاقے سے 5 گولے داغے گئے ، دھماکوں سے پھٹ گئے ،جانی نقصان نہیں ہوا فوٹو؛ فائل

کوئٹہ اور اندرون صوبہ فائرنگ، ریٹرننگ آفیسر کے دفتر اور گھر میں دستی بموں کے دھماکوں میں خاتون جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔

پیر کو جھل مگسی میں خانہ بدوش خاتون کو دستی بم ملا جسے اٹھاتے ہی دھماکے سے پھٹ گیا جس سے خاتون جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے ،ادھر پسنی میں بلدیاتی انتخابات کیلیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران اے سی کے دفتر میں دستی بم حملہ کیا گیا۔



جس سے پولیس اہلکار، مقامی صحافی سمیت11افرادزخمی ہوگئے جن میں 3 زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر کراچی منتقل کردیا گیا ۔دریں اثناء ماشکیل سے متصل ایرانی علاقے سے فائر کیے گئے 5مارٹر گولے پاکستانی حدود میں گر کرزوردار دھماکوں سے پھٹ گئے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں