سندھ میں گیس اسٹیشنز آج 12 گھنٹے کے لئے کھلیں گے

انتہائی کم پریشر کی وجہ سے کمپنی کو گھریلو صارفین کو گیس پہنچانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے، ترجمان


Staff Reporter January 18, 2020
انتہائی کم پریشر کی وجہ سے کمپنی کو گھریلو صارفین کو گیس پہنچانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے، ترجمان . فوٹو : فائل

سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز آج 12 گھنٹے کے لئے کھلیں گے۔

سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز ایس ایس جی سی کے وعدے کے برعکس 24 کے بجائے 12 گھنٹے کے لیے آج صبح کھلیں گے اوررات 8 بجےبند کردیئے جائیں گے، ایس ایس جی سی کی جانب سے سی این جی سندھ بھر کے اسٹیشنز کے لیے اگلے ہفتے کا کوئی شیڈول بھی نہیں جاری کیا گیا ہے۔

ایس ایس جی سی کے ترجمان کا کہن اہے کہ کمپنی کو مختلف گیس فیلڈز سے ملنے والی گیس کی مقدار کم موصول ہورہی ہے جس کے نتیجے میں لائن پیک سخت متاثر ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ انتہائی کم پریشر کی وجہ سے کمپنی کو گھریلو صارفین کو گیس پہنچانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے، اس کے باوجود آج صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک سندھ بھر کے تمام گیس اسٹیشنز کو سپلائی دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔