نذیر احمد جکھرانی کو آرڈینیٹر برائے تعلیمی بورڈز مقرر

سندھ کے تمام چیئرمین بورڈانھیں جوابدہ ہونگے،اس وقت محکمہ 2افسران چلارہے ہیں.


Safdar Rizvi November 12, 2013
سندھ کے تمام چیئرمین بورڈانھیں جوابدہ ہونگے،اس وقت محکمہ 2افسران چلارہے ہیں.

حکومت سندھ کی جانب سے سندھ کے تعلیمی بورڈزمیں مداخلت اور اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے، میرپورخاص تعلیمی بورڈ کاچارج لینے میں ناکامی کے بعد نذیراحمدجکھرانی کوصوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کا کوآرڈینیٹرمقرر کرکے کراچی سمیت سندھ کے 6ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈزکے چیئرمین ان کے ماتحت کردیے گئے۔

انھیں تنخواہ ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈزحیدرآباد سے دی جارہی ہے اورتقرری کیلیے گریڈ19 کی اسامی تخلیق کی گئی ہے، نذیراحمدجکھرانی تنخواہ حیدر آباد بورڈسے لیں گے اورکام کنٹرولنگ اتھارٹی میں کریں گے، ان کی تقرری کے بعدبیک وقت 2افسران سندھ کے تعلیمی بورڈز کوکنٹرول کریں گے، پہلے افسر وزیراعلیٰ ہائوس کے ایک اسپیشل سیکریٹری ریاض میمن ہیں۔ ایکسپریس کومعلوم ہوا ہے کہ نذیراحمد جکھرانی نے کوآرڈینیٹر برائے تعلیمی بورڈزمقررہوتے ہی تعلیمی بورڈزکے معاملات میں مداخلت کاآغازکردیا ہے۔ وہ جس تعلیمی بورڈسے تنخواہ لے رہے ہیں ۔



اسی بورڈکوایک خط کے ذریعے اپنے دورے سے آگاہ کیااوراس موقع پر تمام متعلقہ ملازمین کوبورڈ میںحاضر رہنے کے احکام بھی جاری کیے۔ یادرہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے کچھ عرصہ قبل ہی میر پورخاص تعلیمی بورڈکے چیئرمین شفیق احمد خان کوان کی مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل ہی اچانک فارغ کرکے نذیراحمد جاکھرانی کوچیئرمین بورڈ مقررکردیاتھاتاہم شفیق احمد خان نے چیئرمین بورڈ کاچارج چھوڑنے سے انکارکردیا اوراپنا اثررسوخ استعمال کرتے ہوئے نذیراحمد کاآرڈرمنسوخ کرانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ اس کے بعد نذیراحمد کو دستبردارہونا پڑا۔

تاہم اب اچانک انھیں سندھ کے تمام تعلیمی بورڈزکا کوآرڈینیٹرمقرر کردیا گیاہے۔ دوسری جانب نذیراحمد کی بحیثیت کوآرڈینیٹرتقرری کے بعد کنٹرولنگ اتھارٹی کی جانب سے سندھ کے تعلیمی بورڈزسے ان کے ملازمین اورافسران کی تفصیلات کے ساتھ ہی بورڈزکے بجٹ اوراخراجات کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں