بلدیاتی انتخابات امیدواروں کوانگریزی فارمز پرُ کرنے میں مشکلات

وکلا، تصدیق کنندگان کی چاندی ہوگئی، 500تا ایک ہزار روپے طلب کررہے ہیں.


Staff Reporter November 12, 2013
وکلا، تصدیق کنندگان کی چاندی ہوگئی، 500تا ایک ہزار روپے طلب کررہے ہیں. فوٹو فائل

بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو سب زیادہ مشکلات کاغذات نامزدگی پرُ کرنے میں آرہی ہے۔

کونسلرز کے امیدواروں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی انگریزی میں جاری کیا ہے، کم تعلیم یافتہ امیدواروں کو فارمز پرُ کرنے میں پریشانی کا سامنا ہے اور ضلع دفاتر کے باہر بیٹھے وکلا اور تصدیق کنندگان فارمز پرُ کرنے کے لیے منہ مانگی قیمت وصول کررہے ہیں۔



ایک امیدوار محمد نظام نے بتایا کہ وکلا فارمز پرُ کرنے کے لیے 500سے ایک ہزار روپے طلب کررہے ہیں، شیخ منیر نامی امیدوار نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات میں زیادہ ترغریب اور کم تعلیم یافتہ افراد حصہ لے رہے ہیں ان کے لیے اردو اور سندھی میں کاغذات نامزدگی کا اجرا کرنا چاہیے تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں