کاغذات نامزدگی جمع کرانیکی تاریخ بڑھائی جائے ایم کیوایم

پورے سندھ میں دستیاب ہی نہیں جہاں پہنچے ختم ہوچکے،پتہ ہی نہیں آر اوز کون ہیں، حیدررضوی


Staff Reporter November 12, 2013
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی خورشید بیگم ہال میں پریس کانفرنس کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدرعباس رضوی نے وفاقی الیکشن کمیشن اور صوبائی الیکشن کمیشن سندھ سے درخواست کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں اضافہ کیاجائے اورکاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کی تاریخ عاشورہ محرم کے بعد کی رکھی جائے ۔

کل 12نومبر ہے جو کہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ ہے جبکہ کاغذات نامزدگی پورے سندھ میں دستیاب نہیں ہیں اوراگر کہیں پہنچے بھی ہیں توانتہائی قلیل تعداد میں پہنچے ہیں اور وہاں بھی فارم ختم ہوچکے ہیں اسی طرح سندھ میں حلقہ بندیاں مکمل نہیں ہوئی ہیں اور نہ ہی ان کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے جس کے باعث آر اوز اور اے آر اوز کی تعیناتی نہیں ہوسکی،یہ تک معلوم نہیں چل رہا ہے آر اوز اور اے آر اوز کے کون ہے اور ان کے دفاتر کہاں ہیں۔



ان خیالات کااظہار حیدرعباس رضوی نے پیر کی شب خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان احمد سلیم صدیقی اور اسلم آفریدی کے ہمراہ پریس بریفنگ میں کیا ۔انھوں نے کہا کہ سندھ اور کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے عمل میں سقم کے باعث ایم کیوایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ پہلے فارم ایک صفحے کا تھا اوراب 5 صفحات پر مشتمل ہے اور انگریزی میں ہے اس وجہ سے عام جنرل کونسلر جو اتنا خواندہ نہیں ہے اسے مشکلات کا سامنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ سندھ کے حوالے سے 27نومبر سے بڑھا کر 7دسمبر کردی گئی ہے اگر ایسا ہے تو کاغذات نامزدگی کی وصولی کی تاریخ بھی بڑھا ئی گئی ہے یا نہیں ؟۔ ایم کیوایم انتخابات کا التوا ہرگز ہرگز نہیں چاہتی، صرف اتنا چاہتے ہیں کہ فارم جمع کرانے کی حتمی تاریخ بڑھا دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں