بی آئی ایس پی سے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کی فہرست صوبوں کو بھیج دی ثانیہ نشتر

اب انگوٹھا لگانیوالی عورت کا بینک اکاؤنٹ کھل جائیگا اور وہ بچت کرنا چاہے گی تو کرسکے گی، چیئر پرسن بی آئی ایس پی


Staff Reporter January 18, 2020
ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 6 ہزار کی رقم قسطوں میں دیں اور ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں دو ہزار روپے ملیں گے، چیئرپرسن بی آئی ایس پی (فوٹو : اے پی پی)

KARACHI: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن اور وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشترنے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ سے فائدہ اٹھانے والے تمام صوبائی ملازمین کی فہرست صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو بھیج دی ہیں، گریڈ ایک سے گریڈ سولہ اوراس کے اوپرکے افسران مستحق بن کر پیسے وصول کررہے تھے۔

یہ بات انہوں نے ملیرکراچی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بینیفشریز کی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں مستحق عورتوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی سے گریڈ 17 کے چار افسران کو نکالا ہے، چار لاکھ روپے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرادیے ہیں جبکہ مزید افسران کے خلاف انکوائری جاری ہے۔

اسی سے متعلق : بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے 4 سرکاری افسران برطرف

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ غریب اور حق دار لوگوں کے لیے اقدامات کیے جائیں اور ان کے وظیفے کی رقم میں اضافہ کیا جارہا ہے جو کہ پہلے پانچ ہزار ملتے تھے اب چھ ہزار ملیں گے، ہم مستحق لوگوں کو بالکل نہیں نکال رہے۔

ثانیہ نشتر نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھ ہزار کی رقم قسطوں میں دیں اور ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں دو ہزار روپے ملیں گے، ہر بہن کا ایک بینک اکاؤنٹ بھی ہوگا اور اس بینک اکاؤنٹ کے لیے خاص اقدامات کیے ہیں جب کہ خواتین اے ٹی ایم کے ذریعے بھی پیسے وصول کرسکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں برقع پہن کر اکثر بینیفشریز کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد میں نکلتی ہوں، اب کرپشن پر خاص کریک ڈاؤن ہوگا۔ گریڈ 17 کے چار افسران کل معطل ہوئے ہیں، بی آئی ایس پی میں ایک لاکھ 40 ہزار سرکاری ملازم بینفشری بنے ہوئے تھے، گریڈ ایک سے گریڈ سولہ تک کے لوگ بھی شامل تھے اس میں پاکستان پوسٹ کے ملازمین بھی شامل ہیں ہم نے اسی دن سے کاروائی کا آغاز کردیا تھا۔

ثانیہ نشتر نے کہا کہ ملوث افراد کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیں گے، دیگر صوبوں اور محکمہ کے لوگ بھی شامل ہیں جن کے خلاف ان کے صوبائی حکومتیں کارروائی کریں گی، تمام صوبائی ملازمین کی فہرست صوبوں کے چیف سیکریٹری کو بھیج دی ہیں، گریڈ ایک سے گریڈ سولہ تک کے لوگ بھی شامل تھے۔

ثانیہ نشتر نے کہا کہ ہم احساس پروگرام میں مختلف لوگوں کے لیے مختلف پروگرام شامل کر رہے ہیں، ہمارا ہدف ہے کہ کفالت پروگرام جو غریب خواتین کے لیے ہو، یہ کفالت پروگرام آگے چل کر ان خواتین کو بہت فائدہ دے گا، وزیراعظم کی خاص ہدایت ہے کہ جو پسماندہ علاقوں کے لوگ ہیں ان کی مدد کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مستحق افراد کو پتا نہیں ہوتا تھا کہ پیسے کب آنے ہیں اب وہ معلومات رکھ سکیں گے، اب انگوٹھا لگانے سے مستحق عورت کا بینک اکاؤنٹ کھل جائے گا اور جو عورت بچت کرنا چاہے کرسکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |