مجھے دل سے نہ بھلانا۔۔۔۔ لیجنڈ گلوکارہ مہناز کی آج 7 ویں برسی

انہیں موسیقار نثار بزمی، روبن گھوش، سہیل رانا، وجاہت عطرے سمیت دیگر نامور موسیقاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا


Staff Reporter January 19, 2020
مہناز نے سن 1972ء میں باقاعدہ طور پر فن موسیقی میں قدم رکھا، ٹیلی وژن پر گائیکی کے بعد ان کی شہرت فلم اسکرین تک جاپہنچی (فوٹو : فائل)

لیجنڈ گلوکارہ مہناز کی 7 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

چار دہائیوں تک آواز کا جادو جگانے والی گلوکارہ مہناز بیگم سن 1955ء میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔ مہناز کا اصل نام کنیز رضا تھا وہ برصغیر کی معروف مغنیہ اور سوز خواں کجن بیگم کی صاحب زادی تھیں اسی لیے انھیں بچپن ہی سے گلوکاری سے لگاؤ پیدا ہوگیا تھا۔

https://youtu.be/9wvwNzC5PF8

مہناز نے سرسید گرلز کالج سے بی اے کیا،سن 1972ء میں باقاعدہ طور پر فن موسیقی میں قدم رکھا، ٹیلی وژن پر گائیکی کے بعد ان کی شہرت فلم اسکرین تک جاپہنچی۔ مہناز نے آنے والے برسوں میں ریڈیو، ٹی وی اور فلم میں اپنی مسحورکن آواز سے لاتعداد گیتوں کو پہچان دی۔



مہناز نے مجموعی طور پر 1500 سے زائد گانے ریکارڈ کروائے، مہناز اس حوالے سے بھی خوش قسمت تھی کہ ا بتداء میں ہی انھیں معروف موسیقار نثار بزمی، روبن گھوش،سہیل رانا، وجاہت عطرے سمیت دیگر نامور موسیقاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

https://youtu.be/Gu7Nb75apps

باصلاحیت مغنیہ مہناز بیگم طویل عرصے سے علیل تھیں انتقال سے دوماہ قبل تک وہ کراچی میں مقیم رہیں۔انھوں نے 19 جنوری 2013ء کو امریکا کا رخت سفر باندھا تاہم دوران پرواز راستے میں ہی ان کی حالت بگڑگئی انھیں بحرین کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اپنے سیکڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر خالق حقیقی سے جاملی تھیں۔





https://youtu.be/zhIN-X4sP_U

https://youtu.be/eGxsgcmRito

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |