پہلی انسداد دہشت گردی پالیسی کوحتمی شکل دیدی گئی
دہشتگردی کی دوبارہ تعریف،نیکٹاکوتھنک ٹینک کادرجہ،حتمی منظوری وزیراعظم دینگے،ذرائع
لاہور:
وفاقی حکومت نے پہلی انسداددہشتگردی پالیسی تیارکرلی،فوج،ایف سی، رینجرز، خفیہ اداروں اورصوبوں کی مشاورت کے بعدپالیسی کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ نے پالیسی کی منظوری دیدی ہے،حتمی منظوری وزیر اعظم دیں گے۔ذرائع کاکہناہے کہ حکومتی پالیسی میں دہشتگردی کی دوبارہ تعریف کی گئی ہے، پالیسی میں دہشتگردی کی وجوہات بیان کی گئی ہیں، پالیسی میںتھنک ٹینک کی تشکیل پرگائیڈ لائنزدی گئی ہیں۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ نیکٹا (قومی ادارہ برائے انسداددہشتگردی)کواس پالیسی میںتھنک ٹینک کا درجہ دیاگیاہے، نیکٹاخفیہ معلومات کاتجزیہ کرکے انسداد و دہشت گردی فورس اورپولیس کو فراہم کرے گی،قانون نافذ کرنیوالے ادارے تجزیاتی رپورٹس پرعملدرآمدکے پابند ہونگے۔ پالیسی میں دہشتگردی کے خاتمے کیلیے مذاکرات کوترجیح دی جائے گی، انتہا پسندی کے خاتمے کیلیے اقدامات کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق معاشرہ میںانتہا پسندی کے خلاف مہم کی ذمے داری اداروں کوسونپی جائے گی۔دہشت گردی کے خاتمے کیلیے خفیہ اداروں کے درمیان روابط کو موثر بنانے کیلیے کہاگیاہے۔