تفرقہ پھیلایا جارہا ہے وزیراعظم دوسری اے پی سی بلائیں فضل الرحمن

دہشت گردی سے قوم کو خوفزدہ کیا جارہا ہے اور جان بوجھ کر اختلاف ڈالے جارہے ہیں، فضل الرحمن


Numainda Express November 12, 2013
دہشت گردی سے قوم کو خوفزدہ کیا جارہا ہے اور جان بوجھ کر اختلاف ڈالے جارہے ہیں، فضل الرحمن فوٹو : فائل

لاہور: جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہمیں فاٹا اور طالبان کے گروپوں کے اندرجاکرصورتحال کا جائزہ لینا ہوگا اورمذاکراتی عمل دوبارہ سے بحال کرنا ہوگا، کوئی بھی سیاسی پارٹی موجودہ صورتحال میں سولو فلائٹ کرنے کی کوشش نہ کرے ۔

قومی اسمبلی میں ڈرون حملوں پر بحث کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ کو سپریم ادارہ کہتی ہیں لیکن اگر ایک رکن اسمبلی وطن کے دفاع کیلیے بات کرتا ہے کیونکہ اداروں میںخامیاں بھی ہوتی ہیں پر جب اس پارلیمنٹ میں بات کی جاتی ہے تو خاص حکمت عملی کیساتھ سنجیدہ بات کو قوم تک نہیں پہنچنے دیا جاتا جس کا افسوس ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی سے قوم کو خوفزدہ کیا جارہا ہے اور جان بوجھ کر اختلاف ڈالے جارہے ہیں ،اس تمام صورتحال پر وزیراعظم میاں نواز شریف ایک اور کل جماعتی کانفرنس بلائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |