پی ایس ایل 5 ٹکٹوں کی شرح قیمت 250 سے لیکر8 ہزار روپے تک ہوگی

کرکٹ شائقین ایک قومی شناختی کارڈ پرزیادہ زیادہ 5ٹکٹس پر حاصل کرسکیں گے۔


Sports Reporter January 19, 2020
کرکٹ شائقین ایک قومی شناختی کارڈ پرزیادہ زیادہ 5ٹکٹس پر حاصل کرسکیں گے۔ (فوٹو: فائل)

پاکستان میں پہلی مرتبہ ہونے والے پی ایس ایل فائیو کے میچز کے لیے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز آئندہ ہفتے سے متوقع ہے۔

پی سی بی نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کی طرح پی ایس ایل کی ٹکٹس کی قیمتوں میں بھی کمی کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے کے مطابق لیگ میچز کے لیے کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 250روپے ہوگی جبکہ زیادہ سے زیادہ شرح قیمت 8ہزارروپے ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹس کی فروخت کا عمل دو مرحلوں میں شروع کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کی جائے گی جس کے بعد دوسرے مرحلے میں نجی کورئیرکمپنی کے مخصوص مراکز سے ٹکٹس فروخت کیے جائیں گے ،نجی کورئیرکمپنی کے ملک بھر میں 100سے زائد مراکز پر ٹکٹ دستیاب ہوں گے،کرکٹ شائقین ایک قومی شناختی کارڈ پرزیادہ زیادہ 5ٹکٹس پر حاصل کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کا میلہ 20فروری سے 22مارچ تک جاری رہے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔