کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال شہری آبادی پرگولہ باری

پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے ان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا،دشمن گنیں خاموش


صباح نیوز January 19, 2020
جگالپال کی36سالہ خاتون شمیم زخمی،فوری طور پرمقامی اسپتال منتقل کردیاگیا (فوٹو: فائل)

لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ایک خاتون زخمی ہوگئی جبکہ پاک فوج کے بھرپورجواب پردشمن گنیں خاموش ہو گئیں۔

کھوئی رٹہ سیکٹرکے سرحدی علاقوں سیری جگالپال ججوٹ بہادر میں بھارتی فوج نے بلااشتعال سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ اورگولہ باری کی جس سے جگالپال کی رہائشی 36 سالہ خاتون شمیم ساجد زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔جبکہ پاک فوج نے دشمن کو بھرپور جواب دیتے ہوئے ان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔