لڑکی سے زیادتی کاالزامجج مس کنڈکٹ پرمعطل

چیف جسٹس ہائیکورٹ کی جانب سے امتیاز بھٹوکوہائیکورٹ رپورٹ کرنے کے احکام جاری


کورٹ رپورٹر January 19, 2020
پسندکی شادی کرنیوالی لڑکی سے زیادتی کی خبریں شایع ہوئیں، لڑکی نے مجسٹریٹ پرالزام لگایا۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز حسین بھٹو کو معطل کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز بھٹو کو مس کنڈکٹ کی بنیاد پر معطل کیا گیا،جاری احکام کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ سیہون امتیاز حسین بھٹو کو سندھ ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سیہون میں پسند کی شادی کرنے والے لڑکی سے مبینہ زیادتی کی خبریں شایع ہوئی تھیں، متاثرہ لڑکی نے جوڈیشل مجسٹریٹ پر زیادتی کا الزام عائد کیا تھا، خاتون کے بیان کے مطابق جج نے اپنے چیمبر میں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔