خیر سگالی پرچم لہراتے معاون اور اصلت سیچلز پہنچ گئے

دورے کا مقصد پاکستان کے بیانیے، مثبت امیج ، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے، ترجمان


خالد محمود January 19, 2020
مشن کمانڈرکی نائب صدر،چیف آف ڈیفنس فورسز ، دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں۔ فوٹو: اے پی پی

خیرسگالی کا پرچم لہراتے اور افریقی ممالک میں پاکستان کا وقار بلند کرتے پاک بحریہ کے 2 جہاز دورے کے اختتامی مرحلے میں سیچلز پہنچ گئے۔

مشن کمانڈر کی سیچلز کے نائب صدر، چیف آف ڈیفنس فورسز اور دیگر اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔میزبان حکام نے خطے میں سمندری تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق خیرسگالی کا پرچم لہراتے اور افریقی ممالک میں پاکستان کا وقار بلند کرتے پاک بحریہ کے 2 جہاز دورے کے اختتامی مرحلے میں سیچلز پہنچے۔سیچلز کی بندرگاہ وکٹوریہ آمد پر پاک بحریہ کے جہاز معاون اور اصلت کا میزبان حکام نے شاندار استقبال کیا۔

رجمان کاکہناہے کہ مشن کمانڈر کی سیچلز کے نائب صدر، چیف آف ڈیفنس فورسز اور دیگر اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی ۔مشن کمانڈر نے امیرالبحر کا سیچلز کے عوام بالخصوص سیچلز کوسٹ گارڈ کیلئے خیرسگالی کا پیغام پہنچایااس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اس پر پاکستانی موقف سے بھی میزبان حکام کو آگاہ کیا گیا۔

میزبان حکام نے خطے میں سمندری تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کی تعریف کی ۔جبکہ مشن کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسرز نے وکٹوریہ میں نادار بچوں کی کفالت کے لیے قائم ادارے کا خیر سگالی دورہ کیا اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔ ترجمان کاکہناہے کہ دورے کا مقصد پاکستان کے بیانیے، مثبت امیج اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔