سپریم کورٹ انسانی حقوق کے زیر التوا مقدمات سماعت کیلیے مقرر کرنیکا آغاز

معمول کے 6 بینچ قائم، جسٹس فائز کیس پر 10 رکنی فل کورٹ کل، سول ملازمت کے کیسز پر 5 رکنی بینچ جمعرات کو سماعت کرے گا


Numainda Express January 19, 2020
چیف جسٹس کی سربراہی میں فل بینچ منگل کو ریلوے خسارہ، جمعرات کو طبی سہولیات کی کمی کے ازخود نوٹس سنے گا۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے معمول کے6بنچ، ایک5رکنی بنچ اور ایک 10 رکنی فل کورٹ تشکیل دیدیئے گئے۔

جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں فل کورٹ بنچ کل سے جسٹس قاضی فائز عیسی و دیگرکی جانب سے صدراتی ریفرنس کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا جبکہ انہی کی سربراہی میں5 رکنی لارجر بنچ جمعرات 23جنوری کو سول ملازمت کے حوالے سے مقدمات سنے گا۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے زیر التوا بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے مقدمات بھی سماعت کے لیے مقرر کرنے کا آغاز کردیا ، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ منگل کو پاکستان ریلوے کوہونے والے نقصانات جبکہ جمعرات کو اسلام آباد کے ہسپتال پولی کلینک میں سہولیات کی کمی کے حوالے سے از خود نوٹس کیسز کی سماعت کرے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں