فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے درخواست پیر کو سماعت کے لیے مقرر

وفاقی وزیر نے ملکی اداروں پر سنگین سیاسی الزامات لگا کر اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے، درخواست گزار


Numainda Express January 19, 2020
وفاقی وزیر نے ملکی اداروں پر سنگین سیاسی الزامات لگا کر اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے، درخواست گزار (فوٹو:فائل)

لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نا اہلی کیلیے دائر درخواست سماعت کیلیے مقرر کر دی۔

چیف جسٹس مامون رشید شیخ پیر کو درخواست پر ابتدائی سماعت کرینگے، درخواست امن ترقی پارٹی کے چیئرمین فائق شاہ نے ایڈووکیٹ میاں آصف کی وساطت سے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ فیصل واوڈا نے لائیو ٹاک شو میں مسلم لیگ ن پر بوٹ پالش کرنے اور چاٹنے کے سنگین الزامات عائد کیے، انھوں نے ملکی اداروں پر سنگین سیاسی الزامات لگا کر اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔