وزیر اعظم نواز شریف کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے جی ایچ کیو کا دورہ

جی ایچ کیو پہنچنے پر آرمی چیف نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا، وزیراعظم نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔


ویب ڈیسک November 12, 2013
یادگار شہدا پر بھول چڑھانے کے بعد وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ون آن ون ملاقات جاری ہے۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

لاہور: وزیر اعظم نوازشریف پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیےمسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو پہنچ گئے، وزیراعظم نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔

مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لیےوزیر اعظم نوازشریف کے جنرل ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے وزیراعظم نوازشریف کو گارڈ آف آنرپیش کیا۔ وزیر اعظم نےآرمی چیف کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ جس کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے جی ایچ کیو میں یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے۔ وزیر اعظم کے دورہ جی ایچ کیو کے موقع پر پاک فوج کی اعلیٰ قیادت بھی موجود تھی۔

یادگار شہدا پر بھول چڑھانے کے بعد وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ون آن ون ملاقات جاری ہے، ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف کو قومی سلامتی اور مسلح افواج کے پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی جائیگی، جب کہ طالبان سے بات چیت ، انسداد دہشتگردی کے امور پر مشاورت کی جائیگی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد نواز شریف نے آج 14 سال بعد جنرل ہیڈ کوارٹر کا پہلا دورہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں