اسلام آباد فائرنگ کے مرکزی ملزم سکندر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 نومبرتک توسیع

عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو مقدمے کا مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔


ویب ڈیسک November 12, 2013
عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو مقدمے کا مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ فوٹو: فائل

MULTAN: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسلام آباد پرفائرنگ واقعے کے مرکزی ملزم سکندر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 نومبرتک توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمن نے اسلام آباد فائرنگ کیس کی سماعت کی، دوران سماعت کیس کے مرکزی ملزم سکندر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر پولیس نے مقدمے کا نامکمل چالان بھی عدالت میں پیش کیا، جس میں سکندر کو باقاعدہ ملزم قرار دیا گیا ہے، جبکہ 30 گواہوں کے نام اور بیانات بھی چالان میں شامل ہیں، عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو مقدمے کا مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم سکندر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 نومبر تک توسیع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں