قومی اسمبلی نے چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کا بل کثرت رائے سے مسترد کردیا

چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سے بڑھا کر 67 سال کی جائے، بل کا متن


ویب ڈیسک November 12, 2013
عدلیہ نے ملک میں تاریخی کام کئے اور آزاد عدلیہ نے ہی ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط بنایا، جمشید دستی فوٹو: فائل

ISLAMABAD: قومی اسمبلی میں جمشید دستی کی طرف سے چیف جسٹس کی مدت ملازمت بڑھانے کا بل کثرت رائے سے مسترد کردیا گیا۔

رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے آئین میں ترمیم کا بل 2013 ایوان میں پیش کیا، ترمیمی بل پیش کرتے ہو ئے جمشید دستی نے کہا عدلیہ نے ملک میں تاریخی کام کئے اور آزاد عدلیہ نے ہی ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط بنایا اس لئے عدلیہ کو مزید کام کا موقع دیا جائے اور چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سے بڑھا کر 67 سال کی جائے۔

جمشید دستی کی جانب سے پیش کئے جانے والے آئینی ترمیمی بل پر حکومت نے چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی مخالفت کی جس کے بعد ایوان نے رائے شماری میں کثرت رائے سے بل کو مسترد کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |