برطانوی شہزادہ ہیری اوران کی اہلیہ میگھن سے شاہی خطابات واپس لے لئے گئے

شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن اب دنیا بھر میں ملکہ برطانیہ کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے


ویب ڈیسک January 19, 2020
شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے شاہی خاندان سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا فوٹو: فائل

KARACHI: برطانیہ کے شاہی خاندان نے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن سے باضابطہ طورپر شاہی خطابات واپس لے لئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی محل سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن اب شاہی خطابات استعمال نہیں کر سکیں گے، جس کے بعد یہ جوڑا اب ملکہ برطانیہ کی نا تو نمائندگی کرسکے گا اور نا ہی انہیں شاہی فرائض کی انجام دہی کے لیے ملنے والے عوامی فنڈز دیے جائیں گے۔ اس کا اطلاق رواں برس سے ہی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہی حیثیت سےدستبرداری کے بعد میگھن مارکل کی فلموں میں واپسی

اس کے علاوہ ملکہ برطانیہ نے اپنے بیان میں دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ہیری اور میگھن کی آزادانہ زندگی گزارنے کی خواہش کی حمایت کرتی ہوں، وہ اور ان کا بیٹا آرچی میرے خاندان کے محبوب رکن رہیں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے سینئر فرد کی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں