مہاتیر محمد اور ہماری حکومت کو ایک ہی جیسے مسائل کا سامنا ہے وزیراعظم
مہاتیرمحمد کوبھی ایسے سیاسی مافیا کا سامنا کرنا پڑا جس نےملکی اداروں کوتباہ کیا،وزیراعظم
وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ مسلم دنیا کے سب سےتجربے کار رہنما مہاتیر محمد کو بھی ان ہی مسائل کا سامنا رہا جو ہماری حکومت کو ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مسلم دنیا کے سب سے تجربہ کار اور ماہرسیاسی رہنما مہاتیر محمد کو بھی میری حکومت جیسی مشکلات کا سامنا رہا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مہاتیر محمد کا سامنا بھی سیاسی مافیا سے تھا جس نے ملائشیا کو دیوالیہ اور مقروض کردیا، اس مافیا نے ریاستی اداروں میں تباہی مچا رکھی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل مہاتیر محمد نے ایک بلاگ تحریر کیا تھا جس میں ان کی جانب سے ملائیشیا کی معیشت، صنعت، گورننس اور سیکیورٹی کی جو تصویر کھینچی وہ وزیر اعظم عمران خان کو ورثے میں ملنے والے حالات سے انتہائی مماثلت رکھتی ہے، انہوں نے کہا تھا کہ جب بھی کوئی نئی سیاسی جماعت برسراقتدار آ کر حکومت سنبھال لیتی ہے تو یہ ایک معجزہ ہی ہوگااگر وہ راتوں رات اپنے تمام منصوبوں اور وعدوں کو عملی جامہ پہنا دے۔ تبدیلی اتنی جلدی نہیں آتی،اس میں وقت لگے گا،شاید دو سال یا اس سے بھی زیادہ لیکن ہمیں یقین ہے تبدیلی ضرور آئیگی اور کئی پہلوؤں سے تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے۔