پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پرویز مشرف کی تمام مقدمات میں ضمانت ہوچکی ہے اسلئے انکا نام ای سی ایل سے نکالا جائے، درخواست کا متن


ویب ڈیسک November 12, 2013
پرویز مشرف کی تمام مقدمات میں ضمانت ہوچکی ہے اور وہ اپنی بیمار والدہ سے ملنے کے لئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں اسلئے انکا نام ای سی ایل سے نکالا جائے، درخواست کا متن فوٹو: فائل

سابق صدر وآرمی چیف جنرل پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

پرویز مشرف کی جانب سے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست ان کے وکیل نے دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف کی تمام مقدمات میں ضمانت ہوچکی ہے، ان کی والدہ علیل ہیں جن سے ملنے کے لئے وہ ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں لہٰذا ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔

عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو 18 نومبر کے نوٹسز جاری کردیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |